}اگر میں جج ہوتی تو سزا معطل کے ساتھ معافی بھی مانگتی،علیمہ خان

ڑ*16 اپریل تک ملتوی ہو گیا ہے، اب انتظار ہی کر سکتے ہیں اور کیا کریں،گفتگو

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

&اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر میں جج ہوتی تو نہ صرف سزا معطل کرتی بلکہ معافی بھی مانگتی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارا دل تھا کہ عید سے پہلے سزا معطل ہو جاتی،اتنی تسلیاں کر چکے کہ ہمیں پورا کیس رٹ چکا ہے اب اور کتنی تسلیاں کرنی ہیں، اس کو اپ صرف کھینچ رہے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے،اس کے اندر اب رہ گیا ہے اب تو ہمیں کوما اور فل سٹاپ کا بھی پتہ چل گیا کدھر ہے،اگر انصاف ملنے میں اتنا وقت لگنا ہے تو بانی پی ٹی ائی اور شاہ محمود کی سزائیں کالعدم ہونی چاہیے،اب سب کو سمجھ ارہی ہے کہ اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،ججز کو انصاف دینا چاہیے اور اج ان کو انصاف دیکر اٹھنا چاہیے تھا، 16 اپریل تک ملتوی ہو گیا ہے اب انتظار ہی کر سکتے ہیں اور کیا کریں۔