ٌوزیر اعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے غیر فعال ہونے پر پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم بنا دی

ٴتحقیقاتی کمیٹی ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے مکمل اطلاق میں ناکامی کی وجوہات تلاش کرے گی

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

gاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) وزیر اعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے غیر فعال ہونے پر پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی، ذرائع ایف بی ارکے مطابق کمیٹی سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی زیر سربراہی قائم کی گئی ہے،کمیٹی کے دیگر ممبران میں سی ای او پاکستان سنگل ونڈ، سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون اور ممبر ٹیکنالوجی سی ڈی اے شامل ہیں،تحقیقاتی کمیٹی ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے مکمل اطلاق میں ناکامی کی وجوہات تلاش کرے گی ،آئی ایم ایف نے شکایت کی تھی کہ ایف بی آر گزشتہ دو سالوں میں چار شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا اطلاق نہیں کر سکا ،آئی ایم ایف نے حکومت کو بڑی ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے ،ایف بی آر گزشتہ دو سالوں میں سگریٹ، سیمنٹ ، شوگر اور کھاد کے شعبوں نظام کا اطلاق نہیں کر سکا ،کمیٹی نظام کی ناکامی میں ایف بی آر افسران کے کردار کا بھی جائزہ لے گی،کمیٹی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے الیکٹرانک سسٹم کی بجائے سٹیمپ سسٹم اور ونڈر کو استعداد پر بھی تحقیقات کرے گی ۔