وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ سے پنجاب بارکونسل کے وفد کی ملاقات

جمعہ 5 اپریل 2024 20:24

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ سے پنجاب بارکونسل کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے پنجاب بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیل ریفارمز اور ضرورت مند قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کی تجویز پر غورکیاگیاہے جمعہ کوہونے والی ملاقات میں پنجاب بار وفد میں رانا طفیل احمد نون چیرمین ریفارمز کمیٹی اور پیر عمران بودلہ چیرمین ایگزیکٹیو پنجاب بار کونسل شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افراد جو قانونی مدد کے مستحق ہیں اور ان کو قانونی رسائی حاصل نہیں ہے ان کے لیے لیگل ایڈ کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر قانون کی پنجاب حکومت سے رابطے اور تعاون کی بھی یقین دھانی کرائی۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر لیگل ایڈ کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ بے سہارا اور ضرورت مند افراد کی انصاف تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :