اللہ تعالیٰ کے نزدیک عملوں سے زیادہ نیتوں کی اہمیت ہوتی ہے ،اپنے سے کمتر افراد کی خوشیوں کودوبالاکرنا آسانیاں پیدا کرنا ہی ماہ رمضان کااصل مقصد ہوتاہے،شافعہ فلک

جمعتہ الوداع 25رمضان کو یوم القدس بھریورطریقے سے منایاگیا،امت مسلمہ کی سلامتی ملکی ترقی خصوصی طورپر غزہ کے مظلوموں کیلئے دعائیں کی گئیں،یوتھ رہنما

جمعہ 5 اپریل 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) یوتھ رہنما و ہونہار طالبہ شافعہ فلک نے جاری بیان میںکہا ہے کہ نماز،روزہ ہماری منزل نہیں ،منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک عملوں سے زیادہ نیتوں کی اہمیت ہوتی ہے ماہ مقدس کاآخری عشرہ اختتام پذیر ہو رہاہے ،ماہ رمضان میں نیکیوں کے خزانے سمیٹنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، اپنے سے کمتر افراد کی خوشیوں کو دوبالا کرنا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہی ماہ رمضان کا اصل مقصد ہوتاہے، ماہ رمضان میں جس طرح اللہ کی اطاعت ،بندگی ،خواہشات پر جس طرح عملدرآمد ہوتاہے بالکل اگر اسی طرح پورا سال پابندی ہوتو معاشرے میں عدل و انصاف کا نظام قائم ہوسکتاہے،پاک عدل کا معاشرہ قائم ہوگا،رمضان کا مہینہ ہم سب کیلئے ایک تربیت گاہ کی مانند ہے،اس لئے ہماری انفرادی و اجتماعی زندگی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم پورا سال اللہ کی اطاعت اور ہدایات کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ معاشرے لوٹ مار،بدامنی اور بے چینی سے پاک ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلسطین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ چکے، صیہونیت و استعماریت نے انسانیت سوز مظالم جس طرح ڈھائے،عورتوں بچوں بزرگوں کیساتھ اہسپتالوں،این جی اوز ،صحافیوں اور امدادی سرگرمیوں کو جس طرح نشانہ بنایا وہ اس کی درندگی اور سفاکیت کا منہ بولتاثبوت ہے، سلامتی کونسل سے جنگ بندی کی قرار داد گھپ اندھیرے میں روشنی کی کرن ضرور مگر افسوس پوری دنیا اسکرن کو اجالے میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی،ایسے حالات میں کیسے عالمی ضمیر کا عالمی دن منایاجائیگا جبکہ عالمی دنیا کے حکمرانوں کے دل مردہ ہوچکے ،انسانیت بھوک افلاس جنگ وجدال ،ظلم وجور کے سبب سسک رہی ہے،صیہونیت و استعماریت اس حد تک پاگل ہوچکی کہ اسے بین الاقوامی سرحدوں ،قوانین اور چارٹرز تک کی پرواہ نہیں،دمشق میں ایرانی قونصل خانے پرا اسرائیلی جنگی جارحیت اس سلسلے کی کڑی ہے، یہ حملے عالمی امن کیلئے خطرہ،استعمار انسانیت کو تاراج کرنے کے درپے ہوچکا،ان مظالم کیخلاف جمعتہ الوداع 25رمضان کو پاکستان میں یوم القدس بھریورطریقے سے منایا،قوم نے تمام طبقات سے اظہاریکجہتی کی ریلیوں،سیمینارز میںبھرپور شرکت کی۔

یوتھ رہنماو ہونہار طالبہ شافع فلک نے کہاکہ ماہ رمضان ہمیں برداشت اور صبر کا درس دیتا ہے،اس مقدس ماہ رمیں غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھاجائے،رمضان المبارک اخوت،رواداری اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کی مثالیں قائم کرتاہے،اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کے آگے سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئیے، کاروباری لوگ اس ماہ میں کم سے کم منافع کمائیں،اللہ تعالیٰ اس ماہ مقدس کے صدقے ہمارے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے اور تمام مسلمانوں پر اپنا رحم وکرم فرمائے۔

انہوں نے کہاکہ نیکیاں سمیٹنے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا سنہری موقع اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کورمضان المبارک کا مقدس ماہ میں دیا ہے،اس بابر کت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئیے ، اس مبارک ماہ میں ہرنیکی کا ثواب کئی گنا زیادہ ہے،مخیرات حضرات اپنے ارد گرد غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھیں۔