وزیراعظم کی جانب سے ننھے مہمانوں کے اعزاز میں دعوت افطار روح کو ایک نیا احساس دے گیا، رانا مشہود احمد خان

ہفتہ 6 اپریل 2024 11:35

وزیراعظم کی جانب سے  ننھے مہمانوں کے اعزاز میں دعوت افطار روح کو ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ننھے مہمانوں کے اعزاز میں دعوت افطار روح کو ایک نیا احساس دے گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطارڈنر کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کا آنگن گھر کا صحن بن گیا، خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بیٹوں، بیٹیوں کے جھرمٹ میں ملک کا وزیراعظم ایک شفیق والد کا پیار بانٹ رہا تھا، ننھے گلاب اور پریاں، والدین کے نہ ہونے کا غم بھول کر پھولوں سے اٹھکیلیاں کرتی تتلیاں بن گئیں۔

اسلامی فلاحی ریاست کی جھلک یوں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا ننھے مہمانوں کے اعزاز میں دعوت افطار روح کو ایک نیا احساس دے گیا۔ ان بچوں کے نام کے ساتھ "یتیم"کا لفظ لکھا ہے تاہم ان کی صلاحیتیں، تخلیقی قوت اور چہروں کی بہار ان کے عزم، ان کے بلند ارادوں اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔