ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:06

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میںشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد وںکوہلاک کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد وں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔