جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع

اتوار 7 اپریل 2024 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 6 جون کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ ٹو میں جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں سعودی عرب کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے پی ایس بی نے جناح اسٹیڈیم میں نئی لائٹس نصب کرنا شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں 225 لائٹس نصب کی جائیں گی جو فیفا قوانین کے عین مطابق ہوں گی۔ اس کے علاوہ 300 سے زائد نئی کرسیاں بھی وی آئی پی انکلوڑرز میں لگائی جائیں گی، ایایف سی وفد میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم کا جائزہ لینے آئے گا۔