خیبر پختونخوا میںامن و امان کی صورتِحال ابتر، 3 ماہ میں دہشتگردی کے 131 واقعات

اتوار 7 اپریل 2024 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہے، 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 131 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 25 واقعات رونما ہوئی. باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی6،6 جبکہ لکی مروت میں 11، خیبر میں 10، کرک اور مردان میں 3،3 واقعات رونما ہوئے۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران پولیس پر 59 حملوں میں 49 پولیس اہل کار شہید جبکہ 68 زخمی ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف کارروائی میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 3 کو ہلاک کر دیا گیا۔حکومت نے کہاکہ پولیس کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا ،دہشت گردی کے 22 مقدمات درج کیے گئے۔خیبر پختون خوا پولیس کو جنوبی اضلاع، شمالی و جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت نے 7 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔