مانسہرہ ،الیکٹرک دکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2دکانیں اورگاڑی جل کر خاکستر

اتوار 7 اپریل 2024 17:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) مانسہرہ میں الیکٹرک کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں 2دکانیں اورایک گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسیکو1122کے مطابق مانسہرہ میں فوجی فاؤنڈیشن کے قریب الیکٹرک کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو کی فائر ویکل اورفائرفائٹر موقع پر پہنچ گئے۔1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے بر وقت ریسپانس کرتے ہوے پیشہ ورانہ طریقہ کار سے آگ پر قابو پا کر باقی مارکیٹ کو نقصان سے بچا لیا۔