سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کاچائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا

چیئرپرسن سارہ احمد نے بریفنگ دی،نورالامین مینگل نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا

اتوار 7 اپریل 2024 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کر کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و ممبر صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے سیکرٹری داخلہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نور الامین مینگل نے بچوں کے ہاسٹل میں بچوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے چائلڈ پروٹیکشن سکول کا دورہ کیا اور آئی ٹی لیب، ایکٹیویٹی روم، سپورٹس روم کا بھی معائنہ کیا۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا ۔سیکرٹری داخلہ نے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اوربچوں کے ہاسٹل میں صفائی اور دیگر انتظامات کی تعریف کی۔ اس موقع پرڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر پروگرام، ڈائریکٹر ایڈمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔