پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف خلاف کارروائیاں، تین ملزمان سی196بوتلیں شراب، ایک کلو چرس برآمد

اتوار 7 اپریل 2024 21:45

ْمیرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف خلاف کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، 196 بوتلیں شراب، ایک کلو چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کے انچارج علی محمد مہر نے خفیہ اطلاع پر داتا کاٹن فیکٹری کے قریب چھاپہ مار کر ایک مشتبہ کار سے 196 بوتلیں شراب برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم نبی بخش میمن کو گرفتار کر لیا،پولیس نے کار بھی تحویل میں لے لی ،دوسری کارروائی میں گھنٹہ گھر کے قریب ایک منشیات فروش سید زبیر شاہ کو گرفتار کر کے 130 ٹکیاں گردو،تین عدد سلفی، ایک الیکٹرانک کانٹا برآمد کر لیا ،دونون گرفتار ملزمان کے خلاف میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پر مقدمات درج کئے گئے ہیں،جبکہ میرپور ماتھیلو پولیس نے دوران گشت ایک ملزم عامر علی بوزدار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کرلی ہے ، ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔