قائد بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ مینگل ہاس پر اتحادی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا

اتوار 7 اپریل 2024 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے طے شدہ پروگرام کے مطابق 12 اپریل کو 04 بجے ریلوے ہاسنگ سوسائٹی کوئٹہ میں قائد بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ مینگل ہاس پر اتحادی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان تحریک انصاف ، سنی اتحاد کونسل پاکستان، جماعت اسلامی پاکستان ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اور آخر میں سردار اختر جان مینگل کی جانب سے عشائیہ دیا جائیگا۔جبکہ اگلے دن 13 اپریل 2024 کو صبح 10 بجے تاج لالا فٹ بال گرائونڈ ضلع پشین میں اپوزیشن گرینڈ الائیس کی جانب سے جلسہ عام ہوگا۔ جس سے اتحاد کے قائدین سردار اختر جان مینگل ، محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر علی، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ محمد رضا، راجہ محمد ناصر اور اتحاد پارٹیوں کے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب فرمائینگے۔