ؔنیشنل پارٹی سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے متعلق انور ساجدی کا لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔ نیشنل پارٹی

اتوار 7 اپریل 2024 22:55

،کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر انور ساجدی کا اپنے کالم افکار پریشان میں پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے متعلق الزامات کوبے بنیاد اور حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انور ساجدی نے اپنے کالم میں الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے گوادر پورٹ 99سال کے لیئے اپنے دستخطوں سے چین کے حوالے کی ہے پارٹی انور ساجدی کے اس الزام کو لغو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیتا ہے بیان میں ترجمان نے کہاہیکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کا معاہدہ جنرل مشرف کے دور میں ہوا اس وقت جام محمدیوسف بلوچستان کے وزیر اعلی تھے جبکہ دوسرا معاہدہ سنگاپوری کمپنی نے چینی پورٹ کمپنی کے ساتھ کیا اس وقت بلوچستان میں نواب محمد اسلم خان رہیسانی کی حکومت تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ در اصل پورٹ صوبائی تصرف میں نہیں آتا ہے اس لیے یہ کہناکہ کس صوبائی حکومت کے دور میں یہ معاہدہ ہوا یہ بھی حقائق سے روگردانی ہے پورٹ وفاقی تصرف میں آتا ہے اور جو بھی معائدیہوئے ہیں وہ قابل اعتراض ضرور ہیں لیکن ان کا صوبائی حکومتوں سے کوئی تعلق نہیں بنتا ہے۔ ساجدی صاحب کی رائے بلوچستان کی قوم پرست سیاسی جماعتوں اور قیادت کے بارے میں درست نہیں رہی ہے متعدد بار پروگراموں میں سیاسی جماعتوں کو این جی اوز اور پیٹ پرست جیسے القابات دیئے گئیجو انتہائی نامناسب گفتگو تھی لیکن ہم نے باہمی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر لاتے ہوئے اس پر اپنا نقطہ نظر سامنے نہیں لائے ہیں ۔

پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دور اقتدار میں نہ صرف گوادر پورٹ بلکہ گوادر کے زمینوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا اشرافیہ کو الاٹ کی گئی لاکھوں ایکڑ اراضی منسوخ کہیے سیندک اور پی پی ایل ایمعائدہ کی توسیع سے انکار کیا ریکوڈک کا ہر فورم پہ دفاع کیا۔ پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہے کہ ایک عرصہ سے انور ساجدی صاحب سرمچار بننے کی کوشش میں نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت کے بارے میں نامناسب رویہ اپنایا ہوا ہے۔

جس کے انقلابی پن سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن بحثیت سنجیدہ سیاسی جماعت ہم نے ہمیشہ احترام کا رشتہ رکھا جو نہ صرف ہمارے پارٹی کا کلچر ہے بلکہ بلوچستان کا خوبصورت کلچر بھی ہے ایسے الزامات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضع کرتے ہیں کہ انور ساجدی صاحب نہ صرف گوادر پورٹ بلکہ سیندک ریکوڈک پی پی ایل اے سمیت کسی بھی معائدہ پر ڈاکٹر مالک بلوچ کا دستخط ثابت کریں جو بلوچستان کے قومی مفادات سے متصادم ہو نیشنل پارٹی اور اس کی قوم پرست قیادت ہر سزا کے لیئے تیار ہے اگر ایسا نہیں ہے تو بلاجواز الزام تراشی سے گریز کیا جائے اور باہمی احترام و تعلق کو فروغ دے کر سچ کو عوام کے سامنے لایا جائے۔