Live Updates

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خانیوال کی ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی بنا دی

پیر 8 اپریل 2024 14:51

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خانیوال کی ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خانیوال کی ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی بنا دی ہے۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔کمیٹی کی سربراہی ایم این اے 147 جہانیاں چوہدری افتخار نذیر کریں گےجبکہ کمیٹی میں ضلع خانیوال کے تمام حکومتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بطور ممبر شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی کمشنر سرانجام دیں گے ڈی پی او خانیوال سی او ہیلتھ اور سی او ایجوکیشن بھی کمیٹی ممبران ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افیسر تمام وفاقی و صوبائی محکموں اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائےگی۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ضلع میں جاری تمام تر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے گی۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات