موٹر سائیکل پر سیفٹی وائرز لگانے کے حوالے سے آگاہی مہم اور موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی وائرز کی تقسیم

پیر 8 اپریل 2024 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) نشتر ٹاؤن پریس کلب کی جانب سے موٹر سائیکل پر سیفٹی وائرز لگانے کے حوالے سے آگاہی اور موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی وائرز تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن کیپس کالج فیروز پور روڈ کیمپس کے سامنے ٹریفک پولیس آفیسر انسپکٹر نذیر شاہ اور وارڈنز کے علاؤہ نشتر ٹاؤن پریس کلب کے عہدیداران ، ممبران اور سماجی و سیاسی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر انسپکٹر نذیر شاہ نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی صحافتی اداروں اور مقامی افراد کے تعاون کے بغیر ہرگز ممکن نہیں ہے۔ نشتر ٹاؤن پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اقبال نیازی نے کہا کہ آج پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے حفاظت کے لیے سیفٹی وائرز تقسیم کی گئیں اس انتہائی اہم کام کے لیے تمام دوستوں نے بہت محنت کی ہے مگر یہاں میں عتیق کھوکھر کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ اس نے موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائرز کی تقسیم کے لیے انتہائی دلجمعی سے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے سیفٹی وائرز تقسیم پروگرام میں CEC ممبران میں سے انجم شہزاد اور عبدالستار عاجز شریک ہوئے۔ ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران میں سے صدر سردار اصغر علی عباسی ، سینئر نائب صدر عامر سہیل مٹو ، نائب صدر خالد خان ، نائب صدر عتیق کھوکھر ، جنرل سیکرٹری اقبال نیازی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد محمود اور انفارمیشن سیکرٹری ہارون رحمن خان نے شرکت کی جبکہ خالد لودھی ایڈووکیٹ، سید علمدارحسین ،کیمرہ مین اعجاز اکرم ، عمیر بٹ اور فرمان نواز نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔پروگرام کی کامیابی پر تمام پریس کلب عہدیدران اور ٹریفک وارڈنز نے عتیق کھوکھر کی اس کاوش کو سراہا اور اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔