قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک قومی کھلاڑیوں سے ملاقات

پیر 8 اپریل 2024 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) قومی سلیکشن کمیٹی نے کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں 28 کھلاڑی شریک ہوئے، پی سی بی کے مطابق محمد رضوان اتوار کی شب عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض ، محمد یوسف ، عبدالرزاق ، اسد شفیق اور بلال افضل سمیت حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں بھی اعتماد میں لیا ، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان (کل) منگل کو ہو گا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسی شب اسلام آباد میں یکجا ہو جائے گی ، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی ۔