الحمراء عید الفطر کے موقع پر رنگا رنگ پروگرامز پیش کریگا

پتلی تماشہ، میجک شو،اصلاحی و تفریحی ڈرامہ جن اور جادوگر، موسیقی و دیگر پروگرامز پیش کئے جائیں گے

پیر 8 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء عید الفطر کے موقع پر رنگا رنگ پروگرامز پیش کرے گا۔عید کے موقع پر پتلی تماشہ، میجک شو،اصلاحی و تفریحی ڈرامہ جن اور جادوگر، موسیقی و دیگر پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سربراہ الحمراء طارق علی بسرا نے اس حوالے سے کہا کہ پروگرامز کا مقصد عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے، الحمراء نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں،تمام پروگرامز فری ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق 12اپریل کو دن 2بجے پتلی تماشہ اور میجک شو پیش کیا جائے گا۔اسی طرح 13اپریل کو دن 2بجے بچوں کو مشہور ومعروف ڈرامہ عینک والا جن ،پتلی تماشہ اور میجک شو سے عوام لطف اٹھائیں گے۔14اپریل 2024کو دن 2بجے میوزک کے پروگرام کے ساتھ ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘عوام محظوظ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :