سعودی عرب ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعیدکی امامت کے لیے ناموں کا اعلان

منگل 9 اپریل 2024 08:20

سعودی عرب ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعیدکی امامت کے لیے ناموں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق بیان کے مطابق مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ جبکہ مسجد نبوی میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ واضح رہے سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔