یونیورسٹی آف ملتان میں "کرافٹنگ آپ کاکیرئیر: دی آرٹ آف سی وی ایکسی لینس" کے موضوع پر سیمینار

منگل 9 اپریل 2024 15:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) وائس چانسلرخواتین یونیورسٹی آف ملتان ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی اپنی طالبات کو ان کے مستقبل کو بہتربنانے کے لیے ضروری علم اور ہنر سے بااختیار بنا رہی ہے۔ ان کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کاہنر بھی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے خواتین یونیورسٹی میں "کرافٹنگ آپ کاکیرئیر: دی آرٹ آف سی وی ایکسی لینس" کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وائس چانسلر نے مز ید کہاکہ اس سیمینار کاانعقاد یہ ثبوت ہے کہ یونیورسٹی اپنی طالبات کے مستقبل اور کیئریر کے بارے میں سنجیدہ اور متفکر ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی وی کی تیاری اہم مرحلہ ہے جو طالبہ کی شخصیت کاآئینہ دار ہوتی ہے ۔کیریئر کونسلنگ ڈیپارٹمنٹ نے وقت کے تقاضے کے مطابق سیمینار کا انعقاد کیا جو خوش آئندہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ بعدازں سیمینار کے شرکا اور مقررین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :