عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی، ہم اپنا حق حاصل کریں گے، راجا ناصر عباس

منگل 9 اپریل 2024 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی، ہم اپنا حق حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں ہم نے بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔