ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال ،سروس معطل ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی

منگل 9 اپریل 2024 20:14

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال ،سروس معطل ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہوگئیں تاہم سروس معطل ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ معطلی اور بحالی کی ذمہ داری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ہوتی ہے۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کی ایک وجہ سب میرین کیبل کا متاثر ہونا بھی ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ میں خلل بظاہر اندرونی معاملہ ہے۔ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہوئی تھیں جس کے بعد اب کچھ علاقوں میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :