بچے کو گھر پر چھوڑ کر نیند کرنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک جاتی ہوں، صرحا اصغر

منگل 9 اپریل 2024 22:10

بچے کو گھر پر چھوڑ کر نیند کرنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک جاتی ہوں، صرحا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر نیند مکمل کرنے کے لیے بچے کو گھر پر والدہ کے ہاں چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس دوران اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں کسی اداکار کے ساتھ پوری زندگی کام کرنا پڑے تو وہ فواد خان کے ساتھ ساری عمر کام کریں گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں صرحا اصغر نے انکشاف کیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی نیند مکمل نہیں ہوتی، اس لیے وہ اور ان کے شوہر ہر تین ماہ بعد بچے کو والدہ کے پاس چھوڑ کر بیرون ملک نیند کرنے جاتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ بچے کو والدہ کے پاس چھوڑ کر ترکیہ چلے گئے تھے اور وہ وہاں پورا وقت سوتے رہے۔صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ نیند مکمل کرنے کے لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ ان کے آس پاس نہ ہو، اس لیے وہ اپنے ملک کے کسی دوسرے شہر کے بجائے بیرون ملک نیند مکمل کرنے جاتے ہیں۔