Live Updates

عوام کا ٹیکس عوام کی امانت ہے، مریم نواز شریف کاپنجاب ٹیکس ڈے پر پیغام

ْٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، شفافیت سے خرچ حکومت کا فرض ہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب

منگل 9 اپریل 2024 22:48

عوام کا ٹیکس عوام کی امانت ہے، مریم نواز شریف کاپنجاب ٹیکس ڈے پر پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ٹیکس ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکس ڈے منانے کا مقصد عوام میں ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کا ٹیکس عوام کی امانت ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، شفافیت سے خرچ حکومت کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکسوں سے حاصل ہونیوالے وسائل عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل امانت اور دیانت سمجھ کر صرف کرتے رہیں گے۔ حکومت کے تمام تر وسائل شفافیت کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کئے جارہے ہیں۔پنجاب میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہر سطح پر کام کی ضرورت ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات