ملک بھر میں عید الفطر آج بدھ یکم شوال 10 اپریل کو مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی جائے گی

13ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار عیدگاہوں مساجد امام بارگاہوں پرسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے

منگل 9 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ملک بھر میں عید الفطر آج بدھ یکم شوال 10 اپریل کو مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی جائے گی کراچی میں 4200 کے قریب مقامات پر نمازِ عیدالفطر کے اجتماعات ہوں گے، 13 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار عیدگاہوں مساجد امام بارگاہوں پرسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام گلشن جناح (پولو گرانڈ) میں منعقد ہوگا،گورنرسندھ کامران ٹیسوری،غیرملکی سفرا، سیاسی وسماجی رہنما اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورشہریوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ پولو گرانڈ میں نمازعید ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات نشتر پارک، محفل شاہ خراساں، کنزالایمان، سبیل والی مسجد گرومندر، عید گاہ ناظم آباد، نیو میمن مسجد،جناح گراونڈ،آرام باغ مسجد، مسجد خیر العمل،فیضان مدینہ مسجد پرانی سزی منڈی،بہارشریعیت مسجد،ٹی گرانڈ فیڈرل بی ایریا،عیدگاہ گرانڈ کورنگی، دارالعلوم کراچی،مدنی مسجد دستگیر،سفید مسجد کورنگی،تبلیغی مرکزمنگھوپیرسمیت دیگرمختلف علاقوں کی عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔

(جاری ہے)

پولو گرانڈ میں نماز عید کے قدیمی اجتماع کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اسلامی ملکوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ان ممالک کے پرچم لہرائے گئے ہیں،عید کی نماز کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے وضو کے انتظامات کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اقدامات مکمل کرلئے گئیہیں،پولو گرانڈ نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی،خطیب جامع مسجد کے ایم سی امامت کے فرائض انجام دیں گیکراچی،حیدرآباد،لاڑکانہ،سکھر، میرپورخاص،تھرپارکر سمیت صوبے کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت، ترقی اور بقاکے لیے دعائیں کی جائیں گی۔