پاکستان کے ساتھ لازوال وابستگی کا اظہار ، مقبوضہ جموںوکشمیر کے مسلمان عید پاکستان کیساتھ منارہے ہیں

بدھ 10 اپریل 2024 11:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمان آج ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی، محبت وعقیدت کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے بھارت کے بجائے عیدالفطر مملکت خداداد کے ساتھ منارہے ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان عید الفطر کل بروز جمعرات منائیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام سمیت علمائے کرام نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب منگل کی رات شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فوراً بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔

پاکستان کے ساتھ عید منانے کی یہ روایت کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان عظیم دینی اور ثقافتی رشتے کا عکاس ہے۔