سپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا شاہ احمد نورانی کے مزار پر حاضری کیلئے جانے والے زائرین کی گاڑی حادثہ میں قیمتی جانوںکے نقصان پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کا بلوچستان کے ضلع حب کے قریب شاہ احمد نورانی کے مزار پر حاضری کیلئے جانے والے زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں زائرین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ء کی ۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ء کی اور کہاکہ مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔