شاہ محمود قریشی کی صحت ٹھیک، انہیں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے،مہر بانوقریشی

جمعہ 12 اپریل 2024 14:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ پیر کو ہماری ملاقات ہوئی تھی، شاہ محمود قریشی کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پٴْر امید ہیں، ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مہر بانو قریشی نے کہا کہ 6 ججز کی آئین کی بالادستی کے لیے بہادری سے شاہ محمود کا حوصلہ بڑھا، کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو سائفرسزاؤں کے خلاف ہماری اپیل پر سماعت ہے، امید ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید کوئی بہانے بازی نہیں ہو گی۔مہر بانو قریشی نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس سائفر کیس میں کوئی دلیل نہیں۔