پائیدار ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، احسن اقبال

موجودہ حکومت معاشی صورتحال کی بہتر ی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کی قیادت دن رات کوشاں ہے،ملک کو ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائینگے، وفاقی وزیر کا (ن)لیگ جدہ کے سیکرٹری جنرل مہر عبد الخالق لک کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 اپریل 2024 18:45

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ پائیدار ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، موجودہ حکومت معاشی صورتحال کی بہتر ی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کی قیادت دن رات کوشاں ہے،ملک کو ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائینگے ۔وہ یہاں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) جدہ کے سیکرٹری جنرل مہر عبد الخاق لک کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ،رانا عبد المنان اور میاں اکرام الحق بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ملک کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پائیدار ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ حکومت معاشی صورتحال کی بہتر ی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کی قیادت دن رات کوشاں ہیں اور ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائینگے۔