بدین، عید کے روز غیرت اور کارو کاری کا الزام 50 سالہ خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل
جمعہ 12 اپریل 2024 21:30
(جاری ہے)
بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے قصبہ ڈائی میں عید کے روز غیرت اور کارو کاری کا الزام 50 سالہ خاتون بیگم بھٹی کو شوہر مولوی اللہ ڈنو بھٹی نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اپنی بیوی کے قاتل شوہر واردات کے بعد کلہاڑی سمیت ڈائی تھانہ میں پیش ہو گیا .
مقامی اور گھریلو ذرائع کے مطابق عید کے روز بیگم بھٹی عید کے کپڑے پہن کر تیار ہوئی ہی تھی کہ شوہر اللہ ڈنو بھٹی نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا . پولیس زرائع کے مطابق شوہر اللہ ڈنو بھٹی کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت میں آکر بیوی کو قتل کر دیا ہے . ڈائی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹنڈوباگو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا . مقامی زرائع کے مطابق بیگم بھٹی خاتون کا ایک بیٹا مفتی ہے جبکہ ایک بیٹا ٹنڈوباگو تھانہ پر اہلکار ہے . وومین ایکشن کمیٹی کی رہنمائی حسین مسرت ، امر سندھو ، عارفانہ ملاح ، ریشمہ گوپانگ ، اور دیگر نے ایس ایس پی بدین شیراز نظیر سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی ایف آئی آر تو سرکار کی مدعیت میں درج کی جائے . وومین ایکشن کمیٹی کے مطابق ایس ایس پی بدین شیراز نظیر نے رابط کرنے پر قتل کی ایف آئی آر سرکاری مدعیت میں درج کرنے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے . جبکہ ذرائع کے مطابق ڈائی تھانہ کی پولیس نے قاتل اور مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت مقدمہ درج درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا پڑے گی،کامران ٹیسوری
-
ہمیں کہاجا رہا ہے کہ پگڑیوں کوفٹبال بنائیں گے ایسے بیانات دینے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں.جسٹس اطہر من اللہ
-
عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی.شہبازشریف
-
سلوواک وزیر اعظم کی حالت ’انتہائی تشویشناک‘ لیکن مستحکم
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
سستی بجلی کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
-
قومی اسمبلی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی، گالم گلوچ کی اطلاعات
-
میری رائے میں قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے .جسٹس محسن اخترکیانی
-
ملک میں گیس کے کم پریشر کا حل تینوں اقسام کی گیس کا مرکب ہے، اس سے صارفین کو مکمل گیس کی فراہمی یقینی ہو گی اور بلز بھی زیادہ نہیں ہوں گے،ڈاکٹر مصدق ملک
-
پارلیمان مضبوط ہو تو معاملات وہاں پر حل کیا سکتا ہے ‘لیکن سیاستدان ایسے معاملات کو عدالتوں میں لاکر خود پارلیمان کو کمزور کرنے کی کاوشوں میں حصہ ڈال رہے ہیں.سپریم کورٹ
-
انتشاری ٹولے کو مزید رعایت دینا ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنےکے مترادف ہے۔ منتخب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔خواجہ رمیض حسن
-
سابق فاٹا اور پاٹا میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں استثنی کی مدت میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.