اطالوی فیشن ڈیزائنر رابرٹو کیولی انتقال کر گئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 09:40

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) اطالوی فیشن ڈیزائنر رابرٹو کیولی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔رائٹرز نے اطالوی خبر رساں ادارے اے این ایس اے کے حوالے سے بتایا کہ رابرٹو کیولی کا طویل علالت کے بعد فلورنس میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کیولی 15 نومبر 1940 کو فلورنس میں پیدا ہوئے اور 1970 میں اپنے نام کا فیشن برانڈ شروع کرنے کے بعد چمڑے کی چھپائی کا ایک جدید طریقہ ایجاد کیا اور اسے پیٹنٹ کیا۔رابرٹو کیولی جانوروں کے پرنٹس کے ساتھ ساتھ اپنے ہپی ڈریسز، سینڈ بلاسٹڈ جینز، اور ڈینم پر پیچ ورک ڈیزائن کے لیے بھی جانے جاتے تھے ۔