ایبٹ آباد میں مانگل کے مقام پر موٹرسائیکلوں میں تصادم،04 افراد زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2024 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ایبٹ آباد میں مانگل کے مقام پر موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 04 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق مانگل کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا،کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی،حادثے کے نتیجے چار افراد زخمی جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا،زخمیوں میں 26سالہ ناصر،18سالہ عمر ساکنان ہری پور اور 29 سالہ قاسم و 28سالہ جواد ساکنہ بانڈا پیر خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :