تنزانیہ میں سکول بس کھائی میں گرنےسے 7افراد ہلاک

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:10

ڈوڈوما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) تنزانیہ کے شمالی علاقے اروشا میں ایک سکول بس کھائی میں گرنے سے 7افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ہیں۔شنہوا کے مطابق پولیس کمشنر برائے آپریشنز اینڈ ٹریننگ اوادھی حاجی نے میڈیا کو بتایا کہ طلباء کو سکول لے کر جانے والی ایک بس مقامی وقت کے مطابق صبح 6بجے سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں گر گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں ے 4طلبا ایک استاد اور بس کاڈرائیور شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اروشا کے علاقے میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے کاروبار اور انفراسٹرکچر کو تباہ کن ہنگامی صورتحال درپیش ہے۔ ■