خضدار ،سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ تصویر کی بنیاد پر زیر تعلیم طالبہ سمیت 2 افراد موت کے بھینٹ چڑھ گئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) خضدار میں سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ تصویر کی بنیاد پر زیر تعلیم طالبہ سمیت2 افراد موت کے بھینٹ چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

خضدار کے دور افتادہ علاقہ گریشہ میں واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا، جب غلام جان ساجدی نے فائرنگ کرکے اپنی 15 سالہ بیٹی شہزادی ساجدی اور 18 سالہ ایک لڑکا محمد نور ساسولی کے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمیل حمد نامی لڑکے نے مقتولین کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی جس کے بعد لڑکی کا والد طیش میں آکر گن کی مدد سے ان دونوں قتل کردیا۔ اور موقع سے فرار ہوگیا۔ لیویز فورس نے ابتدائی طور پر تصویر وائرل کرنے میں ملوث لڑکا جمیل احمد ساجدی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور دوسرے ملزم کی تلاشی جاری ہے۔