محسن نقوی کی بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت، لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کی شدید مذمت اور گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ نوشکی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔محسن نقوی نے مزید کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔