چیئرمین سینیٹ کی نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، سید یوسف رضا گیلانی

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نوشکی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابی و سرائیکی مزدوروں کو ماضی میں بھی دہشتگروں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 8نہتے، معصوم، بیگناہ مزدوروں کا نوشکی میں بہیمانہ قتل انتہائی لرزہ خیز واردات ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلی بلوچستان مظلوموں کیساتھ انصاف کو یقینی بناتے ہوئے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کرتا ہوںپاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔