کارکنان پارٹی کا اثاثہ ،ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا ‘ حمزہ شہباز شریف

پنجاب حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمز ہ شہباز شریف اور صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن سے خواتین کارکنان کے وفد نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ، لیگی کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا ہے ، کارکنان کو ان کا جائزہ مقام دیا جائے گا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ ایسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے عوام کی زندگیوں میں آسودگی آئے گی ۔