صدر مملکت آصف علی زرداری کی سکھ برادری کو بیساکھی تہوار پر مبارکباد

اتوار 14 اپریل 2024 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے،پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار خوشیوں اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے ،پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ملک کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔