اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنا دیں گے، اسرائیل کی ایران کو دھمکی

اتوار 14 اپریل 2024 18:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنا دیں گے، ہماری جنگ ایران کے عوام کے ساتھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد جاری بیان میں اسرائیل نے کہا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنا دیں گے، ہماری جنگ ایران کے عوام کے ساتھ نہیں ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کیخلاف ہیں، ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا۔اسرائیل نے کہا کہ ایرانی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا،عالمی و مشرق وسطی کے پارٹنرز کے شکر گزار ہیں، ۔