Uمشرق وسطی کی صورت حال پر تشویش ہے ،پاکستان

ٴْتمام فریقین انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی طرف بڑھیں،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

:اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بنتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بنتی ہوئی صورتحال کو گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے، پاکستان کئی ماہ سے مہینوں سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے، 2 اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے کو ایک بڑی کشیدگی کا پیش خیمہ قرار دیا تھا، آج کی پیش رفت سفارت کاری کے ٹوٹنے کے نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ صورتوں میں سنگین مضمرات کو بھی واضح کرتے ہیں جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔ اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔،ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی طرف بڑھیں۔