بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کا خوش اسلوبی سے انعقاد

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) بین الاقوامی مرکزمیں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کا خوش اسلوبی سے انعقادٹیسٹ صبح10سی12بجے دوپہر ایل ای جے سینٹر میں ہوا، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کابیان امتحانی نتائج کا اعلان22اپریل کو بین الاقوامی مرکز اور جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر ہو گا۔بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی میں جامعہ کراچی کے اعلان کردہ پی ایچ ڈی پروگرام برائی2024 کے تحت اتوارکو داخلہ ٹیسٹ کاخوش اسلوبی سے انعقاد کیا گیا، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں داخلہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پی ایچ ڈی پروگرام برائی2024کے تحت داخلوں کا یہ سب سے پہلا مرحلہ ہے۔ ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کی خصوصی ہدایت پر ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناگیا۔ ٹیسٹ صبح10بجے سی12بجے دوپہر کے درمیان ایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں ہوا۔

اعلی تعلیمی پروگرام کے درجنوں امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق داخلہ امتحانی نتائج کا اعلان22اپریل کو بین الاقوامی مرکز اور جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائے گا جبکہ امیدواروں کے انٹرویو25اپریل کو ہونگے جس کے بعد امیدوار داخلے کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :