خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ

پشاورمیں350،مردان میں ٹماٹر400روپے کلو،چارسدہ اورنوشہرہ میں420روپے فی کلوتک پہنچ گئی

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) رمضان المبارک ختم ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،مردان میں ٹماٹر400روپے کلو،چارسدہ اورنوشہرہ میں420روپے فی کلوتک پہنچ گئی،اسی طرح کرک،کوہاٹ سمیت دیگرعلاقوں میںبھی ٹماٹرکی فی کلو قیمت چار سو روپے سے تجاوز گر گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 450روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد میں 400 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کوہاٹ میں 300روپے فی کلو مہنگا ہونے سے قیمت 500روپے فی کلو ہو گئی ۔ٹانک میں ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 200روپے فی کلو مہنگا ہوا اور فی کلو قیمت 400روپے ہو گئی، رستم میں 400 روپے اوربونیر میں 330 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔مردان اور تلہ گنگ میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، پشاور میں قیمت ایک ہفتے کے دوران 190 سے بڑھ کر 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔