آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیر کے لیے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 15 اپریل کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،رتہ،لکھو روڈ،ریڈیو پاک،مصریال روڈ،جاپان روڈ،نیسٹ روڈ،آفندی کالونی فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔