نان بائی ایسوسی ایشنز نے پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سبسڈی دے تو روٹی کی قیمت کم کرنے کو تیار ہیں، صوبے بھر کی ایسوسی ایشنز نے پنجاب حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

روٹی کی قیمت کم کرنے کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے شفیق قریشی نے کہا کہ فائن آٹا، میدہ کی بوری کی قیمت 12 ہزار 200 روپے ہے، عام آٹا فی بوری کی قیمت 11 ہزار 600 روپے ہے۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ گیس اور بجلی پر حکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی، نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔