سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

پیر 15 اپریل 2024 09:50

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 288.72 ریال، 22 قیراط ایک گرام 264.66 ریال،18 قیراط 216.54 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 252.64 ریال رہی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 288,722 ریال میں دستیاب رہا۔