Live Updates

پراسیکیوشن عدت میں نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے، عمرایوب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے، رہنما تحریک انصاف

پیر 15 اپریل 2024 16:58

پراسیکیوشن عدت میں نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے، عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ سائفر کیس ریت کے ٹیلے کی طرح بہہ گیا ہے، پراسیکیوشن عدت میں نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے۔عمر ایوب نے ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عید سے ایک دن پہلے پراسیکیوٹر نے اچھی اسٹیٹمنٹ دی تو اٴْنہیں تبدیل کر دیا گیا، صبح سے دو دفعہ کیس میں وقفہ کیا گیا لیکن کیس میں کچھ ہے نہیں۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویزالٰہی، بشریٰ بی بی اور دیگر قیادت کے کیسز میں کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر بارہا کہہ چکا ہوں 9 مئی کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، نومئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرِ عام پر لائی جائیں۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کو مان لینا چاہیے کہ ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے۔عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک تحفظ آئین پاکستان جو بنی ہے اس کا ایک ہی مقصد ہے، آئین و قانون کا تحفظ۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات