گورنرسندھ سے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی ملاقات

عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اس ضمن میں سماجی بھلائی کی تنظیموں کے کردار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 15 اپریل 2024 17:23

گورنرسندھ سے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اس ضمن میں سماجی بھلائی کی تنظیموں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ عبد الستار ایدھی اپنی ذات میں انجمن تھے، سماجی خدمات کے حوالے سے پوری قوم ایدھی صاحب کی مقروض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سماجی بھلائی کے اقدامات لائق تحسین ہیں، ایدھی ایمبولینس مریضوںکے طبی مراکز تک پہنچنے کا قابل اعتماد ذریعہ ہیں۔ فیصل ایدھی نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ فیصل ایدھی نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی،آئی ٹی مارکی اور راشن بیگز کا بھی دورہ کیا۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ گورنر سندھ کے تمام فلاحی اقدامات مثالی ہیں۔