تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیراہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 19 اپریل سے شروع ہوگا

پیر 15 اپریل 2024 20:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام امتحان انٹر میڈیٹ فرسٹ اینول 19 اپریل سے شروع ہو گا۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائیٹ پر آن لائن کر دی گئی ہیں۔ امیدوار اپنا آن لائن داخلہ فارم نمبر یا فارم (ب) نمبر انٹر کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کی جا رہی ہیں۔