ریسکیو 1122کے نوتعینات ڈی جی ڈاکٹر محمد ایاز خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 15 اپریل 2024 21:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس حوالے سے صوبائی ریسکیو ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹر محمد ایاز کو عہدے کی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد ایاز خان نے بتایا کہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی انتھک محنت اور بروقت امدادی کارروائیوں اور بین الاقومی معیار کی خدمات پیشہ وارانہ طریقے سے عوام الناس کو فراہم کر نے کیوجہ سے قلیل وقت میں اپنا ایک منفرد مقام حا صل کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت کیجانب سے ریسکیو 1122 کو پورے خیبر پختونخوا تک وسعت دی گئی ہے، ریسکیو1122 عوام الناس کو ان کی دہلیز پر بہترین سروسز فراہمی کیوجہ سے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی اقدامات اور سروس کی بہتری کے لیے جامع پالیسی میں مزید بہتری لائی جائے گی جس سے ریسکیو اہلکاروں کے مستقبل کو روشن اور منور کیا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :