بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائَے،ایمل ولی

پیر 15 اپریل 2024 21:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بارشوں سے صوبہ بھر میں ہونیوالی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائَے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیا‏ع افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ بارش کی شکل میں قدرتی آفت سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرے۔