انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی

پیر 15 اپریل 2024 21:24

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پیر کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں28پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر277.95روپے سے بڑھ کر278.23روپے ہو گئی اسی طرح 29پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.37روپے سے بڑھ کر279.66روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں4.64روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر301.47روپے سے گھٹ کر296.83روپے ہو گئی اسی طرح 4.67روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر351.84روپے سے کم ہو کر347.17روپے پر آ گئی ۔#

متعلقہ عنوان :